اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد علی محسن تقوی صاحب قبلہ کے والد بزرگ ،مرحوم و مغفور حجت الاسلام مولانا سید علی تقوی و حضرت آیت اللہ مرحوم سید محمد باشٹوی اور ان کے دادا مرحومو مغفور مولانا صغیر حسن طاب ثراہ کی خدمات کے اعتراف میں شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ دہلی میں تقوی ہال کا افتتاح عمل میں آیا
اس افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں علمائے کرام شعرائے کرام و مومنین کرام نے شرکت کی۔ یہ اقدام انجمن شیعت الصفا کی جانب سے علماء کی خدمات کے اعتراف میں اٹھایا گیا یہ قدم قابل تحسین ولائق مبارک باد ہے۔
مذہبی رہنماؤں اور شرکاء نے اس اقدام کو قابلِ ستائش اور قابلِ مبارک باد قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی شخصیات کے ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور اجاگر کرنا نہایت اہم ہے۔
آپ کا تبصرہ